Waqt News
Saturday | February 27, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • پی ایس ایل6: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوسنسنی خیز شکست دے دی
  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بھارتی طیارے گرانے کے2برس مکمل ہونے پر ''سرپرائز ڈے'' پر پیغام
  • مشکل وقت سے نکلنے کے لئے ملک کو آوٹ آف دی باکس سوچنا پڑتا ہے: عمران خان
  • بھارت:سوشل میڈیا کے لیے نئے ضابطے،اپوزیشن برہم
  • پی ایس ایل6:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاپشاور زلمی کے خلاف بڑی اننگز ، پشاور زلمی کو جیت کےلیے 199 رنز کا ہدف

شاکر نظامی کی یاد میں

Jan 17, 2021 8:23 AM, January 17, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
شاکر نظامی کی یاد میں

شاکر نظامی بھی چلے گئے۔ 1970ء کا زمانہ یاد آ تا ہے۔ کتنے خوشی سے انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ ساغر صدیقی نے ان کے مجوزہ جریدے کا نام ’’نظام جمہوریت‘‘ تجویز کیا ہے۔ ’’نظام جمہوریت‘‘ سرگودھا میں علم و ادب‘ صحافت کے مشترکہ ذائقے کے ساتھ برسوں شائع ہوتا رہا۔ اس دوران کیا کچھ بدلا۔ شاکر نظامی شاعر‘ صحافی‘ سیاسی کارکن اور جیل یاترہ کے بعد پھر صحافت اور شاعری کی طرف پلٹے۔ ریڈیو پاکستان کے خصوصی رپورٹر بنے۔ ان کے اردگرد کا منظرنامہ بولا۔ ادبی محفلوں کے شرکاء بدلے مگر ان کی سوچ‘ لوگوں سے‘ وطن سے اور خاص طورپر حضور اکرمؐ سے محبت کی سوچ نہیں  بدلی  بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ اور مستحکم ہوتی چلی گئی۔ سرگودھا کے ادبی صحافتی ستاروں میں مولانا گل سرحدی‘ تاجدار دہلوی‘ عبدالرشید اشک‘ وزیر آغا‘ اثر چوہان‘ اشک ترابی‘ عاشق جعفری‘ غلام جیلانی اصغر‘ پروفیسر خورشید رضوی‘ عزیز علوی‘ صوفی فقیر محمد‘ الحاج میاں محمد انور‘ شوکت راز‘ ہارون الرشید تبسم‘ پروانہ شاہپوری‘ وزیر حسین شیرازی‘ کامران رشید‘ اکرام آزاد‘ آصف راز‘ اصغر شامی‘ پروفیسر محمد اقبال میں سے کچھ آسمان کی رونق ہیں اور جو باقی ہیں‘ ان کی زمین پر روشنی برقرار ہے۔ شاکر نظامی بھی اب زمین سے آسمان کی طرف کوچ کر چکے ہیں مگر اس طرح کہ اپنی شاعری کی صورت میں دیر تک ان کی روشنی زمین پر برقرار رہے گی۔ شاکر نظامی شیخ محمد رمضان کے فرزند تھے۔ 1945ء میں انبالہ میں پیدا ہونے کی مناسبت سے وہ شاعر کی حیثیت سے انبالوی لکھوا سکتے تھے مگر انہوں نے حضرت نظام الدین کی نسبت سے نظامی کہلوانا زیادہ پسند کیا۔ اپنی ذات میں انجمن تھے۔ چنانچہ رحمان پورہ میں ان کا نظام جمہوریت کا دفتر ہمیشہ ادبی محفلوں کا مرکز بنا رہا۔ قادر الکلام شاعر تھے۔ مگر گزشتہ نصف صدی کے دوران اور خاص طورپر موبائل فون کی سہولت کے بعد ان کا ہر دوسرے چوتھے روز فون آتا۔ بیدار بھائی دو منٹ دینا پھر اپنا تازہ کلام سنانا شروع کر دیتے اور پوچھتے ’’کہیں کوئی گڑبڑ تو نہیں؟‘‘ یہ ان کا بڑا پن تھا۔ مجھے بابا وقار انبالوی یاد آجاتے جو نوائے قت میں روزانہ کا قطعہ لکھتے تھے۔ اساتد الاساتذہ تھے مگر محترم مجید نظامی کو منظوری کیلئے بھجوانے سے پہلے خود میرے اس آتے اور دو قطعات میرے سامنے رکھ کر کہتے ’’کاکا ذرا ایک نظر دیکھو۔ ٹھیک ہے؟‘‘ میں شرمندہ بھی ہوتا مگر یہ احساس بھی ہوتا کہ بابا جی اس طرح بالواسطہ ہماری تربیت کر رہے ہیں۔ شاکر نظامی کو جب بھی کوئی مشورہ دیا انہوں نے ایک پل میں قبول کیا۔ وہ رورنامہ فرنٹ کے سرگودھا میں ریذیڈینٹ ایڈیٹر بھی تھے اور ریڈیو پاکستان کیلئے اہم شخصیتوں کے انٹرویوز کیساتھ ساتھ ریڈیو فیچر بھی تیار کرتے تھے۔ ریڈیو پاکستان سرگودھا کے پروگرام ’’شاہین‘‘ میں ان کے انگنت انٹرو نشر ہوئے ان کا حلقہ احباب اور حلقہ ارادت بہت وسیع تھا۔ چنانچہ ان کی زندگی میں ہی مختلف یونیورسٹیوں میں ان کے کلام کے والے سے تحقیقاتی مقالے لکھے گئے۔ یونیورسٹی آف سرگودھا میں مہرین سعید نے‘ نمل اسلام آباد روبینہ عالم نے اور ناردرن یونیورسٹی ہزارہ میں صائمہ حنیف نے ایم اے اور ایم فل کیلئے ان کی غزل گوئی اور ادبی خدمات کے حوالے سے مقالے لکھے۔ 1969ء میں ان کی شاعری کی پہلی کتاب ’’نوائے دل‘‘ شائع ہوئے۔ 1978ء میں ان کا دوسرا مجموعہ حسن تمنا شائع ہوا۔ اس طرح کسی اور کیلئے ’’آئینہ عقیدت‘‘ اوز ’’حسن نظر‘‘ نے تخلیقی سطح پر ان کو بلند مقام عطا کر دیا۔ ’’حسن نظر‘‘ بنیادی طور پر مختلف شخصیتوں کے منظوم خاکوں کی کتاب ہے جس سے ان کی قادر الکلامی کا اندازہ ہوتا ہے چنانچہ اس تخلیق کے حوالے سے ڈاکٹر رشید گوریجہ، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، ممتاز عارف، اخلاق عاطف، پروفیسر راشد متین، ڈاکٹر عباد رشید، ذوالفقار احسن اور منزہ انور گوئندی نے ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وہ سرگودھا ڈویژن میں شررصہبائی مرحوم، شکیب جلالی مرحوم کی درویشی میں شاہی کی روایت اور خودداری کے جذبے کو لے کر چلنے والے قلم کار تھے۔ معاشرے کے دکھ درد بانٹنے اور ان کے حل کیلئے دامے درمے قدے سخنے جدوجہد کے قائل تھے اور سب سے اہم بات کہ وہ ایک شفیق باپ ، ذمہ دار شوہر اور رشتوں کو نبھانے ولے انسان تھے۔ کچھ عرصہ پہلے ان کے رفیقہ حیات داغ مفارقت دے گئیں تو ان کے اندر کی کیفیت آنسو بن کر ان کی شاعری میں ڈھل گئی۔ ان کا بہت سا کلام غیرمطبوعہ ہے اور ان کے غمگسار بیٹے ندیم شاکر یقیناً ان کے تخلیقی کام کو طباعت کے بعد ان کے چاہنے والوں کی نذر کریں گے۔

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک شکست کو2سال مکمل
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

بیدار سرمدی


مشہور ٖخبریں
  • جمائما گولڈ سمتھ کا دل ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا

    Feb 16, 2021 | 20:12
  • حفیظ شیخ سینٹ کے رکن منتخب ہوگئے تو؟

    Feb 16, 2021
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • سپریم کورٹ سے رہنما اقدامات کی امید 

    Feb 18, 2021
متعلقہ خبریں
  • گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو نتائج بہت خطرناک ہوں گے، ...

    Nov 13, 2020 | 13:34
  • کورونا مزید 11 جانیں لے گیا، ملک بھر میں 135 اموات، 7025 افراد ...

    Apr 17, 2020 | 10:29
  • پشاور میں سرکاری اسکولوں کی طالبات کے لیے عبایا اور گاؤن ...

    Sep 16, 2019 | 21:01
  • اسٹیل ملز کی اراضی فروخت نہیں کی جارہی : حماداظہر

    Nov 28, 2020 | 17:21
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پی ایس ایل6: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوسنسنی خیز ...

    Feb 27, 2021 | 00:18
  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بھارتی طیارے گرانے ...

    Feb 26, 2021 | 23:50
  • مشکل وقت سے نکلنے کے لئے ملک کو آوٹ آف دی باکس سوچنا پڑتا ہے: ...

    Feb 26, 2021 | 23:02
  • بھارت:سوشل میڈیا کے لیے نئے ضابطے،اپوزیشن برہم

    Feb 26, 2021 | 22:28
  • پی ایس ایل6:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاپشاور زلمی کے خلاف بڑی اننگز ...

    Feb 26, 2021 | 21:58
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ’’ذوالفقارؔ ِ علی ؓ،نامِ مولا ؔعلیؓ پر ، نشان ...

    Feb 26, 2021
  • تاجدارِ انبیاء  خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللّہ ...

    Feb 26, 2021
  • سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘

    Feb 26, 2021
  • ’’قائداعظمؒ کا سُوہنا ، شہکار، حمید نظامی ؒ، ...

    Feb 25, 2021
  • مریم بی بی سیاسی میرٹ کا قتل عام!!!!

    Feb 25, 2021
  • 1

    دنیا خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کراکے اپنی ذمہ داری پوری کرے

  • 2

    پنجاب حکومت کاتعمیری وژن  ’’نیا پاکستان اپارٹمنٹس‘‘ معاہدہ 

  • 3

    کرونا، 15 مارچ سے معمولات  زندگی مکمل بحال کرنے کا فیصلہ 

  • 4

    نوائے وقت گروپ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ تندہی سے سرانجام دیتا رہیگا

  • 5

    آج عالمی قیادتیں بھی دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار پر مطمئن ہیں

  • 1

    جمعۃ المبارک‘  13 رجب المرجب  1442ھ‘  26؍ فروری 2021ء 

  • 2

    بدھ  ‘  11 رجب المرجب  1442ھ‘  24؍ فروری 2021ء 

  • 3

    منگل ‘  10 رجب المرجب  1442ھ‘  23؍ فروری 2021ء 

  • 4

    پیر ‘  9 رجب المرجب  1442ھ‘  22؍ فروری 2021ء 

  • 5

    اتوار ‘  8 رجب المرجب  1442ھ‘  21؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • خرابی کا کوئی در کھولنے سے گریز کریں 

    Feb 26, 2021
  • ’’میں اور میرا پاکستان‘‘

    Feb 26, 2021
  • اخوت ، نوجوان اور ترقی 

    Feb 26, 2021
  • بے اصولی سب سے بڑا اصول ہے 

    Feb 26, 2021
  • حمید نظامی سے ملاقاتیں 

    Feb 25, 2021
  • کچھ انجمن ترقی پسند منصفین کی بابت!

    Feb 26, 2021
  • امیر المئومنین حضرت علیؓ

    Feb 26, 2021
  •  عوامی مسائل اور شریف برادران

    Feb 26, 2021
  • بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک

    Feb 26, 2021
  • یاد رفتگاں…سیّد ناصر بُخاری

    Feb 26, 2021
  • 1

    مکان اور مکین لازم و ملزوم 

  • 2

     وزیر اعظم کے نام بوڑھے پنشنرز کی دردمندانہ اپیل

  • 3

    آئی جے پرنسپل روڈ کی  خستہ حا لی  

  • 4

    ڈیلی بیس بنیاد پر ٹیچرز بھرتی کرنے کی تجویز؟ 

  • 5

    بھاری بستے اور بھاری فیسیں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    الکتاب (۴)

  • 2

    الکتاب (۲)

  • 3

    الکتاب (۱)

  • 4

    ۔۔ہمہ آفتاب است

  • 5

    صبر کی جزاء

  • 1

    مقاصد

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    ریاست

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    زندگی

  • 2

    اقبال

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    تقدیرِ

  • 5

    ڈاکٹر جاوید اقبال

منتخب
  • 1

    ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

  • 2

    عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

  • 3

    پرویز رشید سینٹ سے باہر 

  • 4

    ’’عمر بھر کون حسیں، کون جواں رہتا ہے‘‘

  • 5

    سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    جوبائیڈن نے ٹرمپ کے ایک اور فیصلے کو منسوخ کردیا

  • 2

    این اے 75 میں بدانتظامی: کمشنر اور آر پی او کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ

  • 3

    پاکستان اور قطر میں ایل این جی معاہدہ طے پا گیا، وزیراعظم

  • 4

    ایف بی آر نے پراپرٹی کے کرایوں کی آمدن چھپانے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا

  • 5

    کینسر کا شکار مصری ٹی وی پیش کارہ نے سرکے بال کھو دیے

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group