تمام متعلقہ محکمے اپنی رپورٹس اووسیز پاکستانیز کمیٹی کو بروقت ارسال کریں‘چودھری نوید احمد گجر
لیہ( کورٹ رپورٹر)چیئرمین ڈسٹرکٹ اووسیز پاکستانیز کمیٹی چوہدری نویداحمدگجرنے کہا ہے کہ غیرملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران کا اجلاس میں آنا کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنی رپورٹس اووسیز پاکستانیز کمیٹی کو بروقت ارسال کریں تاکہ فیصلوں کادرست اجراء جلدازجلد کیاجاسکے۔انہوں نے یہ بات اس سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے اس فورم کے قیام کا بنیادی مقصداووسیز پاکستانی بھائیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے۔