اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک اہم خط لکھ کر اہم حکومتی معاملات پر نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں وسائل کی بہتر تقسیم کے لیے تجاویز پیش کیں. انھوں نے خط میں لکھا کہ صوبے میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے بجٹ ریلیز کیا جائے۔ خط میں انھوں نے لکھا کہ پنجاب فنانس ایوارڈ اضلاع تک پہنچایا جائے اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں، اس سے صوبے کے مسائل حل ہوں گے. فواد چوہدری نے اہم معاملات پر وزیر اعظم سے نوٹس لینے کی بھی اپیل کی. وفاقی وزیر نے خط میں آئین کے آرٹیکل 140 اے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہر صوبہ انتظامی، مالی ذمہ داریاں مقامی حکومتوں کو منتقل کرنے کا پابند ہے۔ خط میں ان کا کہنا تھا کہ صوبے مسلسل آئین کے آرٹیکل 140 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، اضلاع کی سطح پر فنڈز کی منتقلی نہیں کی جا رہی، پنجاب میں شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ نہیں دیا، شہباز شریف کے دور میں آرٹیکل 140 کی بھرپور خلاف ورزی کی گئی، بد قسمتی سے پی ٹی آئی حکومت نے بھی پی ایف سی ایوارڈ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024