پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین 23 مارچ کو عوام کیلئے چلانے کا اعلان کر دیا، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے احکامات جاری کئے کہ اورنج لائن ٹرین مارچ میں عوام کیلئے ہر صورت کھولی جائے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اورنج لائن ٹرین سے متعلق چائنیز ٹھیکیدار کام کو بروقت مکمل کریں۔ عوام 23 مارچ سے میٹرو ٹرین میں سفر شروع کر سکیں گے