ایک نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت کی ایک عدالت نے ایک معروف ایڈیٹر اور روزنامہ کے نو دیگر ملازمین کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے۔یہ نوجوان اس وقت ہلاک ہوا جب روزنامہ کے میگزین کی سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریب کے دوران اسے بجلی کا جھٹکا لگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈھاکہ کی عدالت نے بنگالی زبان کے روزنامے کے ایڈیٹر مطیع الرحمٰن اور دیگر ملازمین کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ، جس سے قبل پولیس کے تفتیش کار نے 14 برس کے نعیم الابرار راحت کی ہلاکت سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی ۔مرحوم کے والد کے وکیل، عمر فاروق آصف نے عدالت کو بتایا کہ نوجوان کی ہلاکت اخبار والوں کی غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں ہوئی۔ عدالت نے تفتیش کے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔مطیع الرحمٰن نے گرفتاری کے وارنٹ پر بیان دینے سے گریز کیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024