لاہور کے علاقے مغل پورہ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے،گلے کے پاس نشانات موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مغلپورہ ویٹ مین روڈ سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے،پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت قصور کی رہائشی سونیا کے نام سے ہوئی ہے، مقتولہ کے خلاف دو ہزار سولہ میں اغوا کا مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے،مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے کیونکہ مقتولہ کے گلے کے پاس نشانات بھی موجود تھے۔