فرانسیسی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ پنشن سسٹم میں اصلاحات کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے ایک ارب یورو سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں اور ہڑتال سے ریلوے کو اب تک 850 ملین یورو اور روڈ ٹرانسپورٹ کو 200 ملین یورو کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ فرانس میں گذشتہ بیالیس دنوں سے پنشن قانون میں تبدیلی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کا سلسلہ جاری ہے۔ زیادہ تر مظاہرے اور ہڑتالیں ریلوے کے شعبے میں اور اس کے بعد روڈ ٹرانسپورٹ میں دیکھنے میں آئے۔ مظاہروں اور ہڑتالوں کی وجہ سے ملک کا نقل و حمل کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ فرانس میں اقتصادی شعبے خاص طور سے پنشن سسٹم میں اصلاحات پر مبنی حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں حکومت اور ٹریڈ و لیبر یونینوں کے درمیان مذاکرات بدستور تعطل کا شکار ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024