گوجرانوالہ پولیس نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے باپ بیٹے سمیت چار افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
انچارج سی آئی اے کے مطابق نوشہرہ ورکاں میں فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت چار افراد کوقتل کرنے والے اجرتی قاتل گرفتار کرلئے گئے ہیں،گرفتار ملزمان سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
انچارج سی آئی آئے گوہر عباس بھٹی کے مطابق ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت چار افراد کو قتل کیا تھا،مرکزی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔