شہرقائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے لگے، ڈھائی سال کے ایان کے بعد رمضان گوٹھ سے 9سال کی بچی لاپتہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تاہم سرجانی ٹاؤن پولیس لاپتہ بچوں کا اب تک سراغ نہیں لگا سکی۔ لاپتہ بچوں کے والدین نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔والد غلام حسین کا کہنا ہے کہ بچی کے لاپتہ ہونے پر درخواست تھانے میں جمع کرادی ہے، 4روزگزر جانے کے باوجود بیٹی نہیں مل سکی، روزینہ گھر کے باہر گئی جس کے بعد اس کا کچھ پتہ نہیں ہے، 14جنوری کی شام سے بیٹی لاپتہ ہے، تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں۔دوسری جانب لاپتہ ایان کی والدہ کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال کا ایان 30نومبر کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا ہوا تھا، اگر کوئی میرے بیٹے کولے کرگیا ہے تو بھیک سمجھ کرواپس کر دے۔سرجانی ٹاؤن پولیس لاپتہ بچوں کا سراغ لگانے میں اب تک ناکام ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی روزینہ کو تلاش کررہے ہیں، گھر والوں کو کسی پر شک نہیں۔ جبکہ بچے ایان کے معاملے پر گھروالوں کو محلے والوں پرشک ہے، دونوں بچوں کے اغوا کے کیس پر کام کررہے ہیں، امید ہے جلد بچوں کی بازیابی یقینی بنائیں گے اور ملزمان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024