نقشے جمع کروانے کی تاریخ کو مزید بڑھایا جائے،عوامی حلقے
مری(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ چند سالوں سے مری میں تعمیرات پر عائد پابندی کو ختم کیئے جانے کے بعد ڈی سی راولپنڈی نے یہا ں میونسپل بائی لائز کے مطابق نئی تعمیرات کے لیے 15جنوری تک اپنی تمام دستاویزات اور نقشے جمع کروا نے کو کہا تھا ۔ایسے میں نئی تعمیرات کے خواہشمند سخت موسمی حالات کے تحت بر وقت نقشے جمع نہ کروا سکی انہوں نے ڈی سی راولپنڈی اور اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکومنٹس اور نقشے جمع کروانے کی تاریخ کو مزید بڑھا دیا جائے تاکہ یہاں کے زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے نشے جمع کروا کر اس سہولت سے مستفید ہوسکیں بلکہ سرکاری خزانے میں نقشوںکی مدمیں کروڑوں روپے بھی جمع ہوں جن کو مری کی تعمیر و ترقی پر لگا جا سکے۔