ڈاکٹر شگفتہ جبین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
پنڈی گھیب (نامہ نگار )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب کی میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر شگفتہ جبین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیجانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر شگفتہ جبین کو انتظامی بنیادوں پر عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب کے نئے میڈیکل سپریڈنٹ کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا ۔