دوران ڈکیتی ڈاکو مار نے پرکانسٹیبل کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نواز دیاگیا
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے کانسٹیبل محمد الیاس کو 50 ہزار روپے انعام اور محکمہ پولیس کا سب سے بڑا تعریفی سرٹیفکیٹ سی سی ون دیا ہے۔ کانسٹیبل الیاس کو 14 جنوری کو داتا دربار کے قریب ایک بیکری میں ڈکیتی کی واردات کی اطلاع وہاں سے گزرنے والے بچے نے دی۔ کربلا گامے شاہ پر تعینات تھے ۔بیکری میں ڈکیتی کے واقعے کا معلوم ہونے پر کانسٹیبل نے پولیس مقابلے میں ڈاکو کو مار گرایا ۔جبکہ دوسرا ڈاکو بھاگنے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔