جوہر ٹاؤن :فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ‘ ملزم فرار
لاہور (نامہ نگار )جوہر ٹاؤن کے علاقہ ایودھیا پور، بیڑھ میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص قتل ہوگیا ۔مرنے والے کی شناخت علی اشرف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تھانہ جوہر ٹائون پولیس نے علی اشرف کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرادی ہے