ریلوے کیرج شاپ میں الیکٹریشن مشین میں پھنس کر جاں بحق ہوگیا
لاہور(نامہ نگار )ریلوے کیرج شاپ میں مولوی جاوید نامی ملازم مشین میں پھنس کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ مولوی جاوید کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ریلوے کیرج شاپ میں بطور الیکٹریشن کام کرتا تھا دوران کام وہ مشین میں پھنس گیا اور دم گھنٹے سے جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی نعش نکالنے کیلئے کرین کا سہارا لینا پڑا اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کرین کے ذریعے مولوی جاوید کی نعش کو نکال لیا گیاہے۔