بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
راجکوٹ(آئی این پی)بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم کو بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔کینگروز نے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کو بآسانی 10سے شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض ویرات کوہلی سرانجام دینگے۔ آسٹریلوی ٹیم کی کمان آرون فنچ کے پاس ہے ۔