لیجینڈ اسپورٹس پرسن سید خاور شاہ کی دوسری برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
حیدرآباد(نمائندہ نوائے وقت )لیجینڈ اسپورٹس پرسن سید خاور شاہ کی دوسری برسی دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی.خاور شاہ کے نام سے شہرت پانے والے پاکستان میں بیس بال کے بانی اور مختلف کھیلوں کی ترقی میں شانہ بشانہ خدمات سرانجام دینے والے دیدہ ور سید پرویز شاہ خاور کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔ برسی کے موقع پر فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر و سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان, خواتین ونگ کی سیکریٹری عائشہ ارم اور میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ نے کراچی و حیدرآباد میں تعزیتی ریفرینسز کے بعد مرحوم سید خاور شاہ کے فرزند پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ سے گفتگو میں انکی وڑن و مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔