کمرشل اراضی کے ٹھیکہ جات سے اوقاف کی مالی حیثیت مضبوط ہوگی:سعید الحسن شاہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار )وزیر اوقاف مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ و فود نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف نے صوبہ بھر کے زونل ناظمین اوقاف کی طرف سے نشاندہی کردہ رقبہ 323ایکڑ3کنال 15مرلہ پر کمرشل سکیمزکا پلان مرتب کر لیا گیاہے، مختلف و فود سے ملاقات میںحکومتی ا ور عوامی سطح پر محکمہ اوقاف کے بز نس پلان کو بے حد سراہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کمرشل اراضی کے ٹھیکہ جات سے محکمہ کی مالی حیثیت مزید مضبوط ہوگی اور اس کی آمدن سے عوامی فلاح وبہبود کے لیے مختلف پلان بنائے جائیں گے
جس میں مساجد ومزارات کی تزئین وآرائش ،زائرین کے لیے لنگر، پناہ گاہیں اور مذہبی ٹورز کی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں ،جوکہ مستقبل میں محکمہ کی تعمیرنو کے لیے بے حد سود مند ثابت ہونگی۔انہوں نے کہا کہ لاہورمیں زرعی زمینوں کو لمبے عرصے کے لیے نیلام کرنے کے حوالے سے محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام سے بھی میٹنگ ہو چکی ہیں۔
جن میں ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف پنجاب ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف ، ریسرچ انیلسٹ محکمہ زراعت کے علاوہ پرائیویٹ کمپنیاں Engro, Guard, City Seed Corporationکے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اوقاف کی زرعی زمینوں کو لمبے عرصہ کے لیے نیلام کیا جائے گا جس کی مدت10تا 30سال کے عرصہ پر مختص ہو گی۔