عمران خان امریکہ سے عافیہ صدیقی کی واپسی کا مطالبہ کریں:علامہ خادم رضوی
لاہور(خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کو امریکہ کو بیچنے والے سب سے بڑے ظالم ہیں۔اقتدار کے حوس نے لوگوں کے دل پتھر کے کردیے ہیں۔پیسے کے پیچھے بھاگنے والے قبر کے انجام کیلئے بھی تیار رہیں۔عمران خان امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کرانے کے دعوے کررہے ہیں۔عمران خان امریکہ سے قومی کی بیٹی عافیہ صدیقی کا بھی مطالبہ کریں۔