حکومت نے معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا:سرداردوست مزاری
لاہور(خصوصی نامہ نگار )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے ملک کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے حقیقت پسندانہ ترجیحات کا تعین کیا ہے جن کی بدولت تیز رفتار ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جارہا ہے ۔ معیشت کوپائیدار بنیادو ںپر مستحکم بنا نے کیلئے وسائل کا درست اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔