سعودی سکالر خاتون امریکی عدالت میں معاون جج تعینات
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی عدالت نے سرکاری سکالر شپ پر زیر تعلیم سعودی سکالر خاتون کو معاون جج تعینات کر دیا۔ سعودی سکالر خاتون حیا الشمری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ انہیں امریکی عدالت میں ’معاون جج‘ کی اسامی پرتعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی حیثیت رضا کارانہ ہوگی۔ ۔حیا الشمری امریکہ میں قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ الشمری نے کنگ سعود یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا سے ایل ایل بی کیا ہے۔