وزیر اعظم عمران خان سے کارگیل گلوبل ایگزیکٹیو کمپنی کے وفد کی ملاقات , پاکستان میں 200ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
وزیر اعظم عمران خان سے کارگیل گلوبل ایگزیکٹیو کمپنی کے وفد نے ملاقات کی اور پاکستان میں 200ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی پاکستان میں خوراک اور زراعت کے شعبے میں مہارت اور سرمایہ کاری لائے گی .وفد نے مذید کہا کہ کارگیل گلوبل ایگزیکٹیو کمپنی خوردنی تیل، ڈیری، گوشت اور جانوروں کی خوراک کے شعبے میں جدت لائے گی .کمپنی کے وفد نے کہا کہ ماضی میں بد انتظامی ، بدعنوانی اور مساوی مواقع کی عدم فراہمی سے حوصلہ شکنی ہوئی, موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ہمارا اعتماد بحال ہوا ہے .وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ کمپنی کی طرف سے پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی۔ حکومت شفافیت اور کاروبار کے یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے حکومت ملک میں کاروبار کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے .وزیر اعظم عمران خان نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔