بدین کے قصبے راہوکی میں شہید فاضل راہو کی برسی کہ موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نہ کسی فہرست اور نہ جیل سے ڈرتے ہیں اور ہم بھاگنے والے نہیں ۔انہوں نے کہا سندھ کے عوام اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور ان کی جدوجہد کو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہابدین کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کے غداروں کو شکست دے کر انتقام لیکر غداری کا انتقام لیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا حالیہ الیکشن میں سندھ بھر سے پیپلزپارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کی جو وفاق کو ہضم نہیں ہو رہی اور وفاق ہم سے انتقام لے رہا ہے، کبھی پانی، کبھی ہمارے پیسے روک لیتے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا90 ارب روپے وفاق نے روک رکھے ہیں ،قانون اور معاہدہ کے تحت نہ پانی نہ این ایف سی ایوارڈ کا حصہ مل رہا ہے.وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بدین ضلع کی نہروں کو پختہ اور ٹنڈو جام ایگری کلچر یونی ورسٹی کا شہید فاضل راہو کیمپس بدین میں بنانے کا اعلان بھی کیا.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024