سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے 5 سال پورے کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پنجاب سمیت کسی صوبے کے عوام اس حکومت اور الیکشن کو نہیں مانتے ۔انہوں نے کہا ہم کو اتنا دیوار کے ساتھ نہ لگاؤ کہ پھر عوام ہمارے ہاتھ میں نہ رہیں. سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے کوچئیرمین آصف علی زرداری نے بدین کے قصبے راہوکی میں شہید فاضل راہو کی برسی کہ موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر غریب آدمی حکومت کو بد دعا دے رہا ہے انہوں نے کہا ان کی مجھ سے جنگ صرف 18 ویں ترمیم پر ہے۔ انہوں نے کہا آپ کو پتہ ہی نہیں ڈالر اوپر جا رہا ہے، ہم ایک ماہ پہلے ڈالر پر نظر رکھتے تھے، ہم نے حکومت چلائی اور ملک بھی بنایا، ایسے ایسے کام کیے جو ان دوستوں نے سوچا بھی نہیں آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سے معافی مانگنے کا کسی نے نہیں کہا تھا شہید بھٹو اور شہید بی بی کی سوچ اور سیاست کو سامنے رکھ کر معافی مانگی.آصف زرداری کا کہنا تھا سازشیں ہمارے خلاف نہیں عوام کے خلاف کی جا رہی ہیں، یہ عوام کو ان کا حق نہیں دینا چاہتے ان کی ناہل حکمرانی کے باعث سفید پوش لوگ ریڑھی لگانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا آپ کے الیکشن کو ملک میں کوئی نہیں مانتا یہ حادثاتی طور پر وزیراعظم بن گئے ہیں تو کچھ سیکھ بھی لیں آپ کے اتنے اسکینڈل نکل رہے ہیں میں سوچتا ہوں آپ ان کو چھپائیں گے کیسے آپ کے ہم پر الزامات صرف اپنے اسکینڈل چھپانے کے لئے لگا رہے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024