سپیکر قومی اسمبلی نے احسن اقبال کی رکنیت معطل ہونے پر انہیں قومی اسمبلی کے اجلاس سے باہر نکال دیا
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی رکنیت معطل ہونے پر جمعرات کو انہیں قومی اسمبلی کے اجلاس سے باہر نکال دیا ۔احسن اقبال بار بار کہتے رہے کہ گواشوارے جمع کروا دیے ہیں مگر سپیکر نے واضح کہا کہ ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا ہے آپ باہر چلے جائیں ۔جمعرات کو دوپہر کے وقت احسن اقبال ایوان میں آئے تو سپیکر اسد قیصر نے انہیں دیکھ کر کہا کہ آپ نہیں بیٹھ سکتے رکنیت معطل ہے باہر چلے جائیں ۔احسن اقبال نے کہا کہ میں نے گوشوارے جمع کروا دیے ہیں ۔سپیکر نے کہا کہ باقاعد ہ طور پر اس کا تصدیق نامہ نہیں آیا باہر چلے جائیں اس پر احسن اقبال خاموشی سے باہر چلے گئے۔