سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورم کی نشاندہی پر حکومت کوریلیف دیتے ہوئے اجلاس کی کاروائی ہی ملتوی کر دی, اپوزیشن کے احتجاج کو نظر انداز کر دیا گیا. ایوان میں اپوزیشن رہنمائوں کی تنقید کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی طویل تقریر جاری تھی کہ اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کر دیا ,ایجنڈا لے جا کر طویل تقریر نہیں سن سکتے ,وزیر کا خطاب جاری رہا تو ایم ایم کے عالیہ کامران نے کورم کی نشاندہی کر دی سپیکر نے نظر انداز کر دیا, کورم ٹوٹ چکا تھا اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے سپیکر سے قواعد کے مطابق گنتی کا مطالبہ کیا, سپیکر نے حکومت کو شرمندگی سے بچاتے ہوئے اجلاس کی کاروائی جمعہ کی صبح دس بجے تک ملتوی کر دی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024