سیالکوٹ:ورکنگ باؤنڈری لائن پربھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری،چناب رینجرزکا منہ توڑ جواب،ایک شہری زخمی
سیالکوٹ : ورکنگ باؤنڈری لائن کے ہرپال سیکٹر کی کوٹ کبہ پوسٹ سے بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، ایک اور پاکستانی شہری مشتاق احمد زخمی.چناب رینجرز نے بھارتی فائرنگ و مارٹر گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نے چناب رینجرز کی اقبال شیخ پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا۔ بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی گاؤں لنگے کے پاکستانی شہری مشتاق احمد کو سی ایم ایچ کینٹ منتقل کردیا گیا۔ زخمی مشتاق احمد کا علاج معالجہ جاری ہے