وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ فواد چودھری کے کہنے پر تو پی ٹی آئی ارکان بھی نہیں چلیں گے، وزیراعظم نے علیمہ خان کے نام پر بے نامی جائیداددیں بنائیں، کیا چندے اورزکوةٰ کے پیسے کھانا جرم نہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت وسائل پیدا کرنے میں ناکام ہے، حکومت نے گذشتہ سال 20 ارب روپے کم دیئے، رواں سال وفاق نے سندھ کے 90 ارب نہیں دیئے۔ انہوں نے کہا پہلے ہی کہا تھا فواد چودھری کو سندھ میں کوئی نہیں جانتا، ان کی شاید پارٹی کارکن بھی بات نہ سنے، فواد چودھری کے دورے کا مقصد علیمہ خان کیس سے توجہ ہٹانا تھا، وفاقی حکومت کی مالی حالت سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کریں گی تو ہم 2 قدم آگے چلیں گے، وزیراعظم صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتے، لوگ اپنے پائوں پر خود کلہاڑی مارتے ہیں، یہ اپنے جسم پر کلہاڑے مار رے ہیں.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024