کوئی طاقت سرکاری دورے پر باہر جانے سے نہیں روک سکتی,مرغیاں انڈے پرانی چیزیں بن چکی : وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے اگر سرکاری دورے پر باہر جانا پڑا تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی،مرغیاں انڈے پرانی چیزیں بن چکی ہیں جب کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں جب چاہیں سندھ آسکتے ہیں، فواد چوہدری کے پاس کوئی چیز کرنے کو نہیں ہے، وہ خبروں میں آنے کیلئے خبریں بناتے ہیں۔سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے پاس کوئی چیز کرنے کو نہیں ، وہ خبروں میں آنے کیلئے خبریں بناتے ہیں، مرغیاں انڈے پرانی چیزیں بن چکی ہیں جب کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں جب چاہیں سندھ آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے سے مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے اگر سرکاری دورے پر باہر جانا پڑا تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ ا نہوں نے کہا کہ نیب اور سپریم کورٹ نے وفاقی وزرا کو جے آئی ٹی رپورٹ پر بیان بازی سے روکا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے مسائل کے حل کے لیے ایک ہوئی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے متحد ہونے سے حکومت پر عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے پریشر بڑھے گا، جو طریقہ انہوں نے اختیار کیا ہوا ہے اس سے عوام کی معاشی صورتحال بہتر نہیں ہوگی، 4 یا 5 مہینوں میں اس حکومت پر لوگ اتنی تنقید کر رہے ہیں جو کبھی پی پی اور ن لیگ پر نہیں ہوئی۔