لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم سے جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنماء ملاقات کریں گے۔نواز شریف سے ملاقات کیلئے آج جمعرات کو صبح 9سے 2بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
ملاقات کرنے والوں میں نوازشریف کی والدہ شمیم اختر، بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) صفدر، بھتیجے، سینیٹر مشاہد اﷲ خان، پرویز رشید، آصف کرمانی، مجتبیٰ شجاع، پرویز ملک، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اﷲ، شاہد خاقان عباسی شامل ہوں گے، اہل خانہ گھر کا کھانا ہمراہ لائیں گے۔