سکھر کی پولیس نے امن و امان کی فضا بحال رکھنے کے لیے کچے کے جنگلات میں ڈاکوئوں کا محاصرہ کر لیا ،آپریشن کے دوران اشتہاری و روپوش ملزمان سمیت 200سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن سے بھاری اسلحہ و مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ،آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکار اور کمانڈوز جدید اسلحے، بکتر بندگاڑیوں اور جدید دوربینوں سے لیس تھیں ۔ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق ضلع سکھر میں کچے کے جنگلات باگڑ جی، سدوجہ اور شاہ بیلو میں ڈاکوئوں کے گروہوں کے منظم ہونے کی اطلاعات پر پولیس نے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا۔جنگلات میں ڈاکوئوں کے خلاف 6 دن سے جاری آپریشن کے دوران پولیس کو بڑی کامیابیاں ملیں ، ڈاکوئوں کی درجنوں پناہ گاہوں کوگرادیاگیا یا جلادیا گیا۔اس دوران روپوش و اشتہاری ملزمان سمیت 200سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ و مسروقہ گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔آپریشن میں پولیس اہلکاراور کمانڈوز جدید اسلحے سے لیس ہیں، بکتر بند گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں، جدید دوربینوں سے ڈاکوئوں کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھی جا رہی ہے، ڈاکوئوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024