پاکستان سپر لیگ کے پروڈکشن رائٹس بھارتی کمپنی کو مل گئے
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے پروڈکشن رائٹس بھارتی کمپنی کے حوالے کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل کے پروڈکشن رائٹس ایک بھارتی کمپنی کو دے دئے گئے ہیں۔بھارتی اخبار کت مطابق اگرچہ فریقین کی جانب سے معاہدے کو منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ تاہم چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تصدیق کی ہے کہ حقوق آئی ایم جی آر نامی کمپنی کو ملے ہیں۔خیال رہے کہ اس کمپنی نے ابتدائی 10 سال تک آئی پی ایل کے پروڈکشن معاملات بھی سنبھالے تھے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کا عملہ پہلے ہی پاکستان پہنچ کر تیاریوں کا آغاز کرچکا ہے۔