قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے جوہانسبرگ سے پور ٹ الزبتھ پہنچ گئی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جوہانسبرگ سے پورٹ الزبتھ پہنچ گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز آرام کیا اور(آج)جمعرات سے پورٹ الزبتھ میں ٹریننگ کا آغاز کریگی۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخرزمان، امام الحق، طلعت حسین، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شان مسعود، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، شاداب خان، محمد عامر، عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔