قومی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں مینز ڈبل کے فائنل مقابلے
اسلام آباد (این این آئی)قومی جونیئر کوچ معین الدین شاہ/طلحہ وحید اور امن عتیق /سیف اللہ سی اے اے قومی جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ کے مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں قومی جونیئر کوچ معین الدین شاہ اور گیس آئل پاکستان کے طلحہ وحید نے سابق ڈیوس کپ اور قومی کوچ حمیدالحق اور طارق مرتضی کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ دوسر ے سیمی فائنل میں امن عتیق اور سیف اللہ نے اپنے حریفوں کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔