پہلا آل سندھ و بلوچستان شہید نورلدین قریشی انویٹیشن فٹ بال ٹورنا منٹ
اوستہ محمد(وارث دیناری )پہلا آل سندھ و بلوچستان شہید نورلدین قریشی انویٹیشن فٹ بال ٹورنا منٹ 2019 کے سلسلے میں آج تین میچ کھیلے گئے شہید ریاض الحق بنگلزئی فٹ بال کلب اوستہ محمد ۔ حسین آباد فٹ بال کلب اوستہ محمد کے درمیان کھیلا گیا جو کہ شہید ریاض الحق بنگلزئی نے حسین آباد فٹ بال کلب اوستہ محمد سے جیت لیا ۔ دوسرا میچ لالہ ہاشم فٹ بال کلب مستونگ ۔ السیف فٹ بال کلب جھل مگسی کے درمیان ہوا جو لالہ ہاشم فٹ بال کلب نے السیف جھل مگسی سے جیت لیا جبکہ تیسرا میچ ایگل فٹ بال کلب اوستہ محمد سریاب یوتھ کلب کوئٹہ کے درمیان ہوا جو ایگل فٹ بال کلب نے دو گول سے میچ اپنے نام کیا۔ آج کے ان میچیز کے مہمان خاص عوام دوست پینل کے میر محمد اسلم عمرانی وائس چیر مین میونسپل کمیٹی میر نیاز احمد عمرانی تھے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر مہمان خاص نے کھلاڑیو ں کو داد اور نقد انعام دی ۔