پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا سرکاری بھرتیوں پر تحفظات کااظہار
کراچی ( نیوز رپورٹر )پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کراچی ڈویڑن کے چیف آرگنائزر محمد کامران خان نے سرکاری بھرتیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت میں ہونے والی بھرتیوں پر حاضر سروس پیرامیڈکس برادری کو مْستقل نظر انداز کیا جاتا رہا ہے جبکہ یہ کام بھی ٹیکنیکل طریقہ سے کیاجاسکتا ہے جو بھی سینئیرزپیرامیڈکس کئی طویل سالوں سے نچلی پوسٹوں پر کام کررہے جبکہ وہ اعلٰی تعلیم یافتہ یاسندھ میڈیکل فیکلٹی سے ڈپلومہ ہولڈرز ہونے کی قابلیت رکھنے کہ باوجودواڑڈ بوائے چوکیدار کْوک باربر اسسٹنٹ یا عرصہ دراز سے دیگر نچلی پوسٹوں پر کام کررہے ہیں اْن تمام پیرامیڈکس کو میرٹ کی بنیاد پر آفیشل طریقہ سے فی الفور ترقی دی جا سکتی اور پھر ان پیرامیڈکس کہ اپ گریڈ ہونے سے جو پوسٹیں خالی ہوتی اْن پر نئی بھرتیاں کیجاتی مگر یہاں صورتحال اس کے برعکس ہے پیرامیڈکس فیملیز کو اْنکے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔نئی بھرتیوں میں 25 سے 30 سالہ سروس کہ جو بھی سینئر پیرامیڈکس اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے بزرگ ہوگئے ہر(ایلڈرز پیرامیڈکس ونگ)گھرانے سے ایک نوکری بْزرگ پیرامیڈکس کہ بچوں کو نئی بھرتی میں سن کوٹہ مْختص کیا جائے اس حوالہ سے قانونی پہلووں پر قانون دانوں سے مْشاورت کی جارہی ہے۔