قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اشتعال پیدا کررہی ہیں: مفتی عطاء الرحمن
کراچی(نیوز رپورٹر)مجلس احراراسلام سندھ کے امیرمفتی عطاء الرحمن قریشی ،شفیع الرحمن احرار ،قاری علی شیر قادری اور عبدالغفورمظفرگڑھی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکمرانوں کی جانب سے قادیانی نواز اقدامات سے امت مسلمہ اشتعال اور اضطراب کی کیفیت میں مبتلاہے ۔قادیانیوںکی بڑھتی ہوئیں ارتدادی سرگرمیاں اور دیدہ دلیری سے تعلیمی ماحول کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کیاجارہاہے انہوںنے کراچی کے گرلز کالج نارتھ الیون آئی میں قادیانیت کا پرچارکرنے والی لیکچررکو تدریسی عمل سے ہٹاکر سیکرٹری کالجز کے پاس رپورٹ کرنے کے اقدام کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروںمیں قادیانی اثرونفوس ختم کرنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ اس قسم کے واقعات دوبارہ نہ ہوسکیں سرکاری اداروں میں قادیانیت کے کفریہ عقائد کی تبلیغ سے مسلمان طلبا میں شدیداشتعال پیداہوگیاہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ حکومت قادیانیت نوازی ترک کرکے اس واقعہ کے اصل ذمہ داران کے خلاف عملی کاروائی کرتے ہوئے ان کو کیفر کردار تک پہنچائے اور قادیانیوں کو قادیانیت ایکٹ پر عمل کرنے کا پابند بنائے ۔