حضرت عبد اللہ شاہ غازیؒ عظیم روحانی ہستی ہیں‘ عون نقوی
کراچی(سٹی ڈیسک) مسجد و امام بارگاہ عبد اللہ شاہ غازی و مدرسہ چشتی نگر‘ گلستان جوہر میں مجلس عزا سے خطاب کے دوران سرپرست اعلیٰ محمد عون نقوی نے کہا کہ خانوادہ اہل بیت نے دنیا بھر میں ترویج و تبلیغ دین کا فریضہ انجام دیا اور کراچی کے ساحل پر واقع عبد اللہ شاہ غازی کا مزار اقدس آفات و بلیات سے نجات کا ذریعہ ہے۔ آپؒ نہ صرف امام زادے بلکہ عظیم روحانی ہستی ہیں آپ کی سیرت و کردار اور تعلیمات قیامت تک انسانیت کی رہنمائی کے لئے کافی ہے۔