حبیب پبلک اسکول المنائی ایسوسی ایشن کے تحت تقریب
کراچی (نیوز رپورٹر ) حبیب پبلک اسکول المنائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حبیبین کنونشن " چلو اسکول چلیں" کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔ کنونشن میں حبیب پبلک اسکول سے 1980 : -1961ایوارڈ حسن کارکردگی تقسیم کی گئی۔ تقریب میں حبیب پبلک اسکول کراچی کے سابق طالب علموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی رئیر ایڈمرل سید احمد باقر (ہلال امتیاز ملٹری ) اور گیسٹ آف آنرز بینک الحبیب کے سی ای او کومیل حبیب تھے۔ تقریب میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی ، ،نامور کرکٹر شعیب محمد، اظہر عباس، نصرت جمشید، صفدر عباس، ہاکی کے نامور کھلاڑی حسن سردار، سیکریٹری کامرس، یونس دھاگا، شرجیل ، فیصل الطاف ، غلام محی الدین ، شہزاد نعیم، قیصر عباس، سلیم شیخ اور فرخ ، نمایاں تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی رئیر ایڈمرل سید احمد باقر (ہلال امتیاز ملٹری )نے اپنے خطاب میں حبیب پبلک اسکول کے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی تربیت میں اساتذہ کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، یہ ہمارے اسکول کے اساتذہ کی تربیت کا نتیجہ کہ آج ہم اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔