ایاز میمن موتی والا کا دورہ بچہ جیل قیدی بچو ں سے ملاقات
کراچی (کرائم رپورٹر) چیئرمین کراچی تاجر الائنس ایسو سی ایشن و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا کا کراچی بچہ جیل کا دورہ، نابالغ بچوں اور جیل سپرٹنڈنٹ سے ملاقات، ملاقات میں جیل میں موجود بچوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑہتی ہوئی جرائم کی شرح کو روکنے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، نابالغ بچوںکا جرائم کی جانب بڑھنے کی وجوہات کا سدباب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، بچے ہمارا مستقبلہیں ان کی اصلاح اور تعلیم و تربیت والدین کے ساتھ ساتھ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔