بااثر بلڈر سے میرا فلیٹ واپس دلوایا جائے ناظم آباد کے رہائش کی چیف جسٹس سے اپیل
کراچی (کرائم رپورٹر) ناظم آبادکے رہائشی عدیل عباس نے کہا ہے کہ میں نے ناظم آباد نمبر 5میں اسٹیٹ ایجنٹ عاصم غنی کی معرفت علی اقبال ولد محمود علی خان سے 216 گز کا ہاف پورشن کارنر کا فلیٹ کا چار کروڑ بیس لاکھ روپے میں معاہدہ کیا جس کی مکمل رقم مختلف طریقوں سے دے چکا ہوں، مگر جب قبضہ لینے گیاتو فلیٹ میں موجود سید ارشاد کا کہنا ہے کہ یہ فلیٹ میرا ہے، پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے، سخت پریشان ہوں میری چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور آئی جی سندھ کلیم امام سے دردمندانہ درخواست ہے کہ مجھے انصاف دلائیں اور مجھے فلیٹ کا قبضہ یا میری رقم واپس دلوائی جائے۔