قائمقام ایم ڈی واٹر بورڈ کا سپریم کورٹ کے احکامات ماننے سے انکار
کراچی ( خبر نگار)ادارہ فراہمی و نکا سی آب کے قائم مقام مینجینگ ڈائر یکٹر اسد اللہ خان نے عدالت عظمیٰ کے احکا مات کو نظر انداز کر تے ہوئے آفسر کلب اور شادی ہا ل کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ذرائع کے مطابق ادارہ فراہمی و نکا سی آب کے قائم مقام مینینجگ ڈائر یکٹر اسد اللہ خان کو گزشتہ دنو ںعدالت عظمیٰ نے احکا مات دیئے تھے کہ واٹر بورڈ کی اراضی سے فوری طور پر آفیسر کلب اور شادی ہا ل کو مسمار کیا جا ئے4 روز گزرجا نے کے باوجو د مینینجگ ڈائر یکٹر نے آفسیر کلب اور شادی ہا ل کے خلاف کسی قسم کی کا رروائی نہیں کی جب اس ضمن میں مینیجنگ ڈائر یکٹر سے رابطہ کلیا تو ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کی جا نب سے تحریری طور پر احکا مات مو صول نہیں ہوئے ہیںٰ جیسے ہی مو صول ہو نگے آفیسر کلب اور شادی ہا ل کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ کے انہیں احکا مات پر کے ڈی اے یونین کلب ، کے ایم سی سمیت شہر کے مختلف علا قوں سے غیر قا نو نی شادی ہا ل مسمار کر دیئے گئے ہیں۔