اوستہ محمد میں جھگڑا ،2 بھائی ز خمی
اوستہ محمد (نامہ نگار)اوستہ محمد صدر پولیس تھانہ کے حدود میں دومتحارب گروہ میں ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال دو سگے بھائی زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مبینہ طور پر علی حر اور گل بیگ لہڑی موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہے تھے کہ صدر پولیس تھانہ کے حدود لاجواب کے مقام پر مغیری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان پرڈنڈوں سے وار کرکے دونوں بھائیوں کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس نے زخمی بھائیوں کو سول ہسپتال اوستہ محمد پہنچایا جہاں انھیں ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا پولیس کے مطابق لڑائی کی وجہ چند روز قبل دونوں گروہ کے درمیان معمولی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی تھی ۔