لاہور بار ایسوسی ایشن نے وکلاء سے بجلی کے اضافی بلوں کی وصولی کا اقد ام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء سے اضافی بلوں کی وصولی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا اور درخواست میں الزام لگایا ہے کہ نیپرا بجلی ٹیر ف کے نام سے اضافی بلوں کی وصولی کر رہی ہے۔ بار ایسو سی ایشن نے درخواست میں وفاقی حکومت سمیت صوبے بھر کی تقسیم کار کمپنیوں کو فریق بنایا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ وکلاء کے دفاتر کو بجلی کے بلوں میں کمرشل ٹیرف کی مد میں اضافی بل بھجوائے جاتے ہیں۔