لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف مریم اور کیپٹن صفدر کے نام ا ی سی ایل میں ڈالنے سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کے حصول کیلئے درخواست نمٹا دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کے حصول کیلئے درخواست نمٹا دی۔ وزارت داخلہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر نوٹیفکیشن کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ جسٹس مامون الرشید شیخ نے ایڈووکیٹ عامر ظہیر کی درخواست پر سماعت کی۔ وزارت داخلہ نے نواز شریف، مریم نواز اور صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن عدالت میں جمع کروا دیا۔