احتساب عدالت نے سعد رفیق کے راہدار ی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی
اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر سعد رفیق کے راہداری ریمانڈ میں 5روز کی توسیع کر دی ہے۔بدھ کواسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب نے خواجہ سعد رفیق کو پیش کیااور ان کے راہداری ریمانڈ میں توسیع کے لیے درخواست کی ۔ جج محمد بشیر نے استفسار کیا کب تک قومی اسمبلی کا اجلاس چلے گا ؟ جس پر سعد رفیق نے کہا اجلاس 25یا 26تاریخ تک چلے گا، منی بجٹ 23تاریخ کو آ رہا ہے اجلاس آگے چلے گا۔جج محمد بشیر نے کہا پتہ کر کے بتا سکتے ہیں اجلاس کب تک چلے گا ؟ سعد رفیق نے کہا یہ تو سپیکر بھی نہیں بتا سکتے کہ کب تک چلے گا۔جس پر عدالت نے کہا فی الحال راہداری ریمانڈ میں 21جنوری تک توسیع کر دیتے ہیں۔