عمران خان دھرنے کے دو ران بھی تنخواہ وصول کرتے رہے‘ خواجہ آصف
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا سے چندہ مانگتے ہیں،عمران خان نے اپنی ایک تنخواہ بھی چندہ نہیں دی۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا عمران خان دھرنے کے دوران باوجودغیر حاضری کے تنخواہ لیتے رہے۔تقریبا سارے ایم این اے نے ایک تنخواہ سیلاب زدگان کے لئے چندہ میں دی۔عمران خان نے اپنی ایک تنخواہ بھی چندہ نہیں دی۔دنیا سے چندہ مانگتے ہیں ۔اسمبلی6مہینے سے وزیر اعظم کا انتظار کر ر ہی ہے ۔ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے گریبان میں جھانک لیتے۔