وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت سندھ کے عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور وہ ان کے حل میں اپناکردار ادا کرے گی۔انہوں نے یہ یقین دہانی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیرخالدمقبول صدیقی کے زیرقیادت متحدہ قومی موومنٹ کے ایک وفد کوکرائی جس نے اُن سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں فیصلہ کیاگیا کہ صوبائی سطح پرترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے درمیان تعاون اوررابطوں میںاضافے کے لئے گورنرسندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ملاقات میں کراچی سرکلرریلوے کی بحالی اورتکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کابھی فیصلہ کیاگیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024