چینی کمپنیوں سے ٹیکس وصولی اور دیگر امور کے معاہدہ پر نظرثانی کا فیصلہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے‘ مینوفیکچرنگ اور برآمد کرنے والی چینی کمپنیوں سے ٹیکس کی وصولی کے طریقہ کار اور دیگر متعدد امور کی وضاحت کے لئے پاک چین دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ اور معلومات کے تبادلہ کے معاہدہ پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر ایک نئے مسودہ پر کام کر رہا ہے جسے بعدازاں حکومت کی منظوری کے بعد چینی حکام سے بھی شیئر کیا جائے گا۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ متوقع نظرثانی شدہ معاہدہ کے مسودہ میں دونوں ممالک کے باشندوں اور کمپنیوں کی آمدن کی معلومات کا تبادلہ‘ ٹیکس معلومات کا لین دین‘ اثاثہ جات کی تفصیلات‘ اکنامک زونز سے برآمدات پر ٹیکس کی وصولی‘ انفرادی آمدن پر ٹیکس کے امور شامل ہوں گے۔ ایف بی آر کا تخمینہ ہے کہ نظرثانی شدہ معاہدہ طے پانے کے بعد ملکی ریونیو میں اضافہ ہو گا۔