سنکیانگ کی سرحد کو دہشتگردی سے محفوظ بنا دیا گیا ‘ چیئرمین علاقائی انتظامیہ
بیجنگ(آئی این پی)سنکیانگ نے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے حالیہ برسوں میں زبردست کوششیں کی ہیں۔سنکیانگ ریجن کی سرحد پاکستان اور افغانستان سمیت8ممالک سے ملتی ہے۔علاقائی انتظامیہ نے دہشتگردوں،انتہا پسندوں اور علیحدگی پسندوں کو غیر قانونی طو پر سرحد عبور کرنے سے روکنے کیلئے سرحد پر بہتر آلات اور جدید ترین ٹیکنالوجی اختیار کی ہے۔جس کے نتیجے میں2018کے دوران5700کلو میٹر طویل سرحد محفوظ بنا دی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار علاقائی حکومت کے چئیرمین شہرت ذاکر نے علاقائی پیپلز کانگریس کو ایک ورک رپورٹ میں بتائی ہے جو اس ہفتے علاقائی دارالحکومت ارمچی میں شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ1990کی دہائی سے دہشتگردوں،انتہا پسندوں اور علیحدگی پسندوں نے چین میں اور چین سے باہر سازشیں کیں،خود کو منظم کیا،بم دھماکوں،قتل و غارت،زہر دینے،فسادکرانے سمیت ہزاروں دہشتگرد حملے کئے۔جس سے بڑی تعداد میں بے گنا ہ لوگ اور سیکڑوں پولیس اہلکار مارے گئے۔جبکہ جائیداد کا بھی بے پناہ نقصان ہوا۔شہرت ذاکر نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے سماجی استحکام اور طویل المیعاد امن و امان برقرار رکھنے کو اپنی اولین ترجیح بھی قرار دیا۔اب سنکیانگ مستحکم اور محفوظ ہے صورتحال قابو میں ہے اور دہشتگردی کیخلاف جدوجہد اور تحفظ کے قیام کیلئے حاصل کی گئی بڑی کامیابیوں سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔