19 سے 22 جنو ر ی تک بیشتر علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق19 جنوری سے 22 جنوری تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوںکے دوران بھی اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بوندا باندی کا بھی امکان ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق19 جنوری سے شروع ہونے والی یہ بارش موجودہ سیزن کی سب سے اچھی بار ش ہوگی جس کے نہ صرف گند م کی فصل پر مفید اثرات مرتب ہوں گے بلکہ زیر زمین پانی کے ذخائر میں بھی بہتری آئے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بارش برسانے والی ہوائوں کا یہ سلسلہ کل سے پاکستان میں داخل ہوگا ۔ بارشوں کا یہ سلسلہ ملک بھر میں وقفے وقفے سے 22 جنوری تک جاری رہے گا ۔بارش کا یہ سلسلہ خیبر پختون خوا اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ہوگا ۔